دنیا
26 جون ، 2017

عید الفطر پر بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال

عید کے موقع پر مقبوضہ وادی میں جھڑپیں، بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنوں کا استعمال کر کے متعدد کشمیریوں کو زخمی کردیا، حریت رہنماؤں کو بھی نظر بند کردیا گیا۔

عید الفطر کی نماز کے بعد کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر جمع ہوئے۔ بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی لہرائے، سری نگر، سوپور ، شوپیاں، کلگام سمیت متعدد علاقوں میں مظاہرین کو روکنے کیلئے قابض فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا،جس میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

حریت رہنما سیدعلی گیلانی، یسین ملک، میر واعظ عمر فاروق گھروں میں نظر بند کردیا گیا ۔

مزید خبریں :