پاکستان
26 جون ، 2017

سانحہ احمد پور ، زیرعلاج 5زخمی عید کے دن چل بسے

سانحہ احمد پور ، زیرعلاج 5زخمی عید کے دن چل بسے

سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے، ایک ساتھ کئی جنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا، ملتان کے برن یونٹ میں زیرعلاج 5شدید زخمی عید کے دن چل بسے۔

احمد پور شرقیہ میں آج جیسی عید شاید کبھی نہیں منائی گئی، پکا پل کی بستی رمضان جوئیہ میں ہر گھر سوگوارہے اور اہل علاقہ ایک دوسرے کو عید کی مبارک کے بجائے پُرسہ دیتے رہے۔

نشتراسپتال ملتان میں 5شدیدزخمی زندگی کی بازی ہارگئے،جس کے بعد ملتان میں اس سانحہ کے جاں بحق افرادکی تعداد 11 ہوچکی ہے جبکہ 48زخمی اب بھی یہاں زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ روز جب آئل ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگی تو وہاں موجود بچوں بڑوں پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑی اور درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مزید خبریں :