شہر شہر
26 جون ، 2017

پابندی کے باوجود کھلونا پستولوں کی فروخت جاری

پابندی کے باوجود کھلونا پستولوں کی فروخت جاری

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب کھلونا پستولوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود بچوں کے ہاتھوں میں پستولیں موجود ہیں، بچوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں باآسانی پستولیں فروخت کی جارہی ہیں۔

9 جون کو محکمہ داخلہ سندھ نے کھلونا پستولوں کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، تاہم عید الفطر کے موقع مفاد پرستوں نے بچوں کے مستقبل سے کھیلتے ہوئے اس دفعہ 144 کی دھجیاں اڑادیں اور شہر میں جگہ جگہ کھلونا پستول کی فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ پستولیں بچوں کے ذہن پر منفی اثر ڈالتی ہیں، بچوں کے مطابق شہر میں کھلے عام پستولیں فروخت ہورہی ہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

 

مزید خبریں :