صحت و سائنس
26 جون ، 2017

سانحہ احمد پور ،پی ٹی آئی نے لاشوں پر سیاست کی ،خواجہ سلمان

سانحہ احمد پور ،پی ٹی آئی نے لاشوں پر سیاست کی ،خواجہ سلمان

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور پر پوری قوم کو متحدنا چاہیے تھا مگر پی ٹی آئی نے اس موقع پر لاشوں کی سیاست کی ۔

لاہور کے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میںخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ملتان کے ہیں ،مگر وہاں برن یونٹ ہم نے بنایا،بتایا جائے کہ پی ٹی آئی نے 4برس کے دوران خیبرپختونخوا میں کتنے اسپتال بنوائے ہیں؟

صوبائی وزیر صحت کا کہناتھاکہملتان میں ملک کا بہترین برن یونٹ ہے جس میں 72بیڈ موجود ہیںجبکہ جنوبی پنجاب میں مختلف جدید اسپتالوں پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سانحہ احمد پور کے 114 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،جن میں 80 سے 90 فی صد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ برن سینٹرز میں ڈاکٹرز سمیت تمام سہولیات میسر ہیں،چوہدری پرویز الہٰی نے صرف تختی لگائی ،وہ کسی پروگرام میں سامنے آئیں اور بتائیں کہ اس حوالے سے انہوں نے کتنے پیسے رکھے تھے؟

مزید خبریں :