انٹرٹینمنٹ
26 جون ، 2017

بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جم کر میٹھی عید منائی

بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جم کر میٹھی عید منائی

عیدالفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جم کر میٹھی عید منائی، اور خوب سویاں، شیرخرما اور دیگر مزیدار کھانوں سے عید کی خوشیاں دوبالا کیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان ،مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کنگ خان شاہ رخ،جبکہ سپراسٹار امیتابھ سے لے کر رشی کپور، انیل کپور سے شاہد کپور، رتھیک روشن سے سشمیتا سین سب نے میٹھی عید جم کر منائی، بالی وڈ کے ان سپر اسٹارزنے اس موقع پر اپنے تمام چاہنے والوں کو عید مبارک کا پیغام بھی بھجوایا۔

کئی اسٹارز نے اپنے دوستوں کے یہاں دعوتیں اڑائیں،کسی کو میٹھا شیر خرما یاد آیا، کسی نے مزیدار بریانی پورے خاندان کے ساتھ کھائی اور عید کو بھرپور انداز میں منایا۔

مزید خبریں :