دنیا
27 جون ، 2017

امریکا نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

امریکا نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

نریندر مودی کوخوش کرنےکی کوشش کرتے ہوئے امریکا نےحزب المجاہدین کےسربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا۔

محکمہ خارجہ سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیدصلاح الدین کی تنظیم حزب المجاہدین نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنانے کی دھمکی دی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب المجاہدین کےسربراہ سیدصلاح الدین کااصل نام محمد یوسف شاہ ہے۔

امریکا نے حزب المجاہدین کےسربراہ کو عالمی دہشت گرد قراردینے کااعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

دریں اثناء نریندر مودی کے دورہ امریکا کےخلاف کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

مزید خبریں :