دلچسپ و عجیب
27 جون ، 2017

چور کے ماتھے پر ’’میں چور ہوں‘‘ لکھنے والا گرفتار

چور کے ماتھے پر ’’میں چور ہوں‘‘ لکھنے والا گرفتار

برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں پولیس نے ایک مقامی ٹیٹو آرٹسٹ میکون ویزلی اور اس کے پڑوسی کو تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

دونوں نے سائیکل چرانے کی کوشش کرنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد اس کے ماتھے پر برازیلی زبان میں تحریر کر دیا جس کے معنی ہیں کہ میں ایک چور اور نکما شخص ہوں۔

آرٹسٹ اور اس کے پڑوسی نے اس کی ویڈیو بناکر واٹس ایپ پر بھی ڈال دی جس میں پہلے چور کی پٹائی کی گئی اور پھر ماتھے پر عبارت لکھ دی گئی۔

یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اس نوجوان کے گھر والوں نے دیکھ لیا اور فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔

نوجوان کے گھر والوں نے آرٹسٹ اور اس کے پڑوسی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرادیا۔

مزید خبریں :