انٹرٹینمنٹ
27 جون ، 2017

محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں، سلمان خان

محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں، سلمان خان

بالی وڈ ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں جبکہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔

ایک انٹرویو میں سلمان خان نے شادی اور رشتہ داری سے متعلق بہت سی باتیں کیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ عشق و محبت جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ انہیں ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ ’’ضرورت‘‘ ہے۔ تاہم یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا، میں رکشے میں سفر اور اب بھی سائیکل چلاتا ہوں۔

سلمان خان نے اپنے تکلیف دہ دور سے متعلق بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ ہر طرف مایوسی و نا امیدی کا شکار تھے لیکن کبھی بھی کسی سے بات نہیں کی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان حالات سے باہر نکل آیا۔

مزید خبریں :