شہر شہر
27 جون ، 2017

راجن پور: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی

راجن پور: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی

راجن پور کے علاقے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں نے یو اے آئی اسٹیل پُل کی سیکورٹی پر تعینات گارڈز پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

زخمی گارڈ کو فوری طورپر رحیم یار خان اسپتال منتقل کردیاگیا۔فائرنگ کے واقعے کےدوران ایک گارڈ بھی لاپتا ہوگیا۔

ڈی ایس پی ظفر بزدار کے مطابق لاپتا گارڈ کی تلا ش جاری ہے جبکہ فائرنگ کےبعد فرار ہونےوالے ڈاکو ئوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :