کھیل
27 جون ، 2017

پی ایس ایل کھیل کرغیر ملکی کرکٹرز توجہ حاصل کرنے لگے

پی ایس ایل کھیل کرغیر ملکی کرکٹرز توجہ حاصل کرنے لگے

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر ڈیوڈ ملان نے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دو ایڈیشنز کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو تو فائدہ ہوا ہی ہے لیکن اب غیر ملکی کرکٹرز بھی اس لیگ میں کھیل کر اپنے ملک کے لیے توجہ حاصل کررہے ہیں۔

پی ایس ایل میں ہی نمایاں پرفارمنس دے کر انگلینڈ کی جانب سے ڈبیو کرنے والے ڈیوڈ ملان پہلے ہی میچ شاندار کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ بن گئے۔

ڈیوڈ ملان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبیو پر چوالیس گیندوں پر اٹھہتر رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

ڈیوڈ ملان پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں سے ایک تھے۔ 

مزید خبریں :