دنیا
27 جون ، 2017

برازیلین صدرکے خلاف کارروائی کی درخواست

برازیلین صدرکے خلاف کارروائی کی درخواست

برازیل کے سرکاری وکلا نے صدر مائیکل تیمیر کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

برازیل کے سرکاری وکلا نے صدر کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے ۔

صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران ایک کمپنی کے مالک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر رشوت کے طور پر لیے تھے ۔

گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مائیکل تیمیر کو ان الزامات سے بری کردیا تھا ۔

مزید خبریں :