کھیل
27 جون ، 2017

ہاکی ٹیم کی ورلڈ لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپسی

ہاکی ٹیم کی ورلڈ لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپسی

ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعدقومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑی ایک ایک کرکے لاہور ایئرپورٹ سے باہرنکلے اور اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے۔

ٹورنامنٹ میں ساتویں نمبر پر آنے کےباعث پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018ء کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع بھی کھو دیا ہے۔

لندن میں کھیلے جانے والےورلڈ ہاکی لیگ ٹائٹل میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچے تو کوئی آفیشل یا دوسرا شخص ان کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے10ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی اور بھارت سے بھی 2باربدترین شکست کھائی۔

ایونٹ میں ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیاکا سامنا نہیں کیااورلاہور ایئرپورٹ سے انفرادی طور پر ایک ایک کرکےاپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے۔

مزید خبریں :