پاکستان
27 جون ، 2017

عید کی ایک چھٹی کے بعد پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس

عید کی ایک چھٹی کے بعد پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس

عیدکی ایک چھٹی کے بعد پاناماجےآئی ٹی نے آج سے دوبارہ کام شروع کردیا۔

پاناما پیپرز معاملے پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس واجد ضیاء کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں ہورہا ہے، اجلاس میں جے آئی ٹی ارکان قلم بند کرائے گئے بیانات کا جائزہ لیں گے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی نے عید کی تین سرکاری چھٹیوں میں سے صرف ایک چھٹی کی۔

مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنی ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کے لیے جے آئی ٹی نے ہفتہ وار چھٹیاں بھی نہیں کی ہیں۔

دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع کو 2جولائی بروز اتوار دن 12بجے دوسری بار طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق شفیع کی دوبارہ پیشی کے لئے جاری سمن23جون کو عرفان منگی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

طارق شفیع نے جے آئی ٹی کو اپنا پہلا بیان 15 مئی کو ریکارڈ کرایا تھا ۔

مزید خبریں :