پاکستان
27 جون ، 2017

سانحہ احمد پور شرقیہ:وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ روس منسوخ

سانحہ احمد پور شرقیہ:وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ روس منسوخ

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےسانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث روس کا دورہ منسوخ کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کوآج روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا،تاہم سانحہ احمد پور شرقیہ کےباعث انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیاہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اب جولائی کےدوسرےہفتےبرطانیہ کےسرکاری دورے پر جائیں گے،شہبازشریف کا دورہ برطانیہ 5دن پر مشتمل ہو گا۔

مزید خبریں :