پاکستان
27 جون ، 2017

ہم سب متحدمسلمان اور پاکستانی ہیں، آرمی چیف

ہم سب متحدمسلمان اور پاکستانی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم سب متحد مسلمان اور پاکستانی ہیں،دہشت گردی کرکے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کا دوسرا دن پارا چنار میں گزاریں گےاور بم دھماکےاوربعد کی صورتحال کاجائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے گزشتہ دو روز میں مختلف مسالک کےعلماء سےملاقاتیں اور فرقہ واریت ختم کرنے کیلئےعلماء کو مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا ،علمائے کرام نے آرمی چیف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نےعلامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ افتخار نقوی سمیت مختلف مسالک کےعلماء سےملاقاتیں کیں جس کے دوران آرمی چیف نے فرقہ واریت ختم کرنے کیلئےعلماء کومثبت کرداراداکرنےکوکہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء نےآرمی چیف کو مذہبی ہم آہنگی کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے آرمی چیف کی کوششوں کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف پارا چنار کے بعد کوئٹہ اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :