کھیل
27 جون ، 2017

ویمنز ورلڈ کپ:پاکستان ٹیم آج انگلینڈکے مدمقابل ہوگی

ویمنز ورلڈ کپ:پاکستان ٹیم آج انگلینڈکے مدمقابل ہوگی

انگلینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج میزبان انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی، دونوں ٹیموں کیلئے کامیابی ضروری ہے ۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جو پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔ دونو ں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں اور آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔

پاکستان ٹیم کواپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، آسٹریلیا، بھارت ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

مزید خبریں :