پاکستان
27 جون ، 2017

مسعود خان کی سربراہ حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینےکی مذمت

مسعود خان کی سربراہ حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینےکی مذمت

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کےسربراہ کوعالمی دہشت گردقراردینےکی مذمت کرتےہیں۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم ہے، حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوگا، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قابض بھارتی فوج کررہی ہے۔

مزید خبریں :