پاکستان
27 جون ، 2017

کشمیریوں کے حامیوں کو دہشت گرد کہنا ناانصافی ہے، پاکستان

کشمیریوں کے حامیوں کو دہشت گرد کہنا ناانصافی ہے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گردقراردینا نا انصافی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری 7دہائیوں سےآزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں، انہیں حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران قابض بھارتی فوج نے وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے۔

نفیس زکریا کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جنہیں انسانی حقوق کے اداروں نے بھی ریکارڈ کیا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

مزید خبریں :