پاکستان
27 جون ، 2017

ایئرچیف کی آئل ٹینکر حادثے کے زخمیوں کی عیادت

ایئرچیف کی آئل ٹینکر حادثے کے زخمیوں کی عیادت

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح اسپتال لاہور کا دورہ کرکےسانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لاہور میں ایئر چیف نے جناح اسپتال میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر ایئر چیف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ورثاء سے یک جہتی و ہمدردی کا اظہارکیا۔

زخمیوں اور ان کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ متاثرین کےشانہ بشانہ ہے اور ہر قسم کی امداد یقینی بنائے گی۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی سی130طیارہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور23زخمیوں کے ہمراہ لاہور منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :