پاکستان
27 جون ، 2017

کراچی :گرمی کا زور باسی عید کو بھی نہ ٹوٹا،پارا 37 درجے کو چھو گیا

کراچی :گرمی کا زور باسی عید کو بھی نہ ٹوٹا،پارا 37 درجے کو چھو گیا

کراچی میں گرمی کا زور باسی عید کو بھی نہیں ٹوٹا، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پہلے دن کی نسبت شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحلی مقامات اور دیگر تفریح گاہوں کا رُخ کیا۔

کراچی میں عید کو ہیٹ کے گرما گرم اسٹروکس باسی عید کو بھی جاری رہے۔

بلا کی گرمی نے عید کی گہما گہمی اور چہل پہل کا وہی حشر کیا جو قومی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی سورماؤں کا کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے دن صبح سے سہ پہر تک شہر کا درجہ حرارت 30 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران کبھی کبھی بادل کے ٹکڑوں نے سورج کو سرمئی نقاب بھی اوڑھایا، مگر گرمی کا زور نہیں ٹوٹا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کو نظر انداز کرکے ساحل، چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات کا رُخ کیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی دوپہر کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :