پاکستان
27 جون ، 2017

لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

لاہور میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا، شدید حبس اور گرمی سے جان چھوٹی تو لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

لاہور میں عید کےدن اور آج دوپہر تک شدید گرمی کا راج تھا، دم گھٹنے والے حبس زدہ موسم نے زندہ دلان لاہور کی عید کا مزا کرکرا کر کے رکھ دیا تھا، شہریوں کی بڑی تعداد نہر میں ڈبکیاں لگاکرگرمی بھگاتی اور عید کامزا لیتی رہی۔

دوپہر کے وقت قدرت مہربان ہو گئی اورتیز ہواؤں کے ساتھ سیاہ سرمئی گھٹائیں امڈ امڈ آئیں، پھرکھل کر بارش شروع ہو گئی۔

بارش سےگرمی اور حبس کے ستائے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ان کاعید کا مزا دوبالا ہو گیا۔

مزید خبریں :