پاکستان
27 جون ، 2017

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کشمیر، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں بھی آئندہ 2روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ بارش کانظام پیر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے،مون سون بارشیں بدھ اورجمعرات کو مزید شدت سےہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے خیبرپختون خوا، کشمیر اور پوٹھوہار کے ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، گوجرانوالہ، کشمیر اور ڈی جی خان کےندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :