دنیا
27 جون ، 2017

چین کاسرحدی خلاف ورزی پر بھارت سے باقاعدہ احتجاج

چین کاسرحدی خلاف ورزی پر بھارت سے باقاعدہ احتجاج

چین نے بھارت سے سرحدی خلاف ورزی پربا قاعدہ احتجاج کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی گارڈزسکم سے سرحد پار کر کے تبت میں گھس آئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین کاعلاقائی خودمختاری پر مؤقف واضح ہے،امید ہے کہ بھارت سرحدی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف اقدامات کرےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی چینل نے دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو جاری کی تھی۔

کچھ اہلکار کیمرے سے ویڈیو اور تصویریں بھی بنا رہے تھے، تاہم بھارتی چینل نے ویڈیو بنائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔

مزید خبریں :