شہر شہر
27 جون ، 2017

عید کا دوسرا دن، پشاور میں چپلی کباب کی دکانوں پر رش

عید کا دوسرا دن، پشاور میں چپلی کباب کی دکانوں پر رش

پشاور میں عید کے دوسرے روز چپلی کباب کی دکانیں کھانے کے شوقین افراد سے کھچا کھچ بھر گئیں۔

پشاور میں عید الفطر کےموقع پر مشہور روایتی پکوان چپلی کباب کا دور چلتا ہے، دوپہر ہوتے ہی دکا نیں چپلی کباب کھانے کے شوقین لوگوں سے بھر گئیں۔

لوگ نہ صرف دکان پر بیٹھ کر کباب کھاتے ہیں بلکہ پیک کرکے گھر والوں کے لیے بھی لے جاتے ہیں۔

چپلی کباب خیبر پختونخوا کی پہچان اور مشہور سوغات ہے، دکانداروں کی بھی عید کے موقع پر خوب چاندی ہوتی ہے۔

کباب تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ کباب کی تیاری کا جو فن ان کے پاس ہے وہ ملک میں کہیں بھی نہیں۔

شہر میں کباب کی سینکڑوں دکانیں ہیں، تاہم پشاور اور نوشہرہ کے سنگم پر واقع تاروجبہ کے کباب اپنی لذت کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہیں۔

عیدکا موقع ہو، موسم خوشگوار اور ابر آلود ہو تو پشاوری چپلی کباب کی مہک خود بخود اپنی طر ف کھینچتی ہے۔

مزید خبریں :