کھیل
27 جون ، 2017

ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرادیا

ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرادیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی، فیصلہ بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 377رن بنائے، پاکستانی ٹیم 30اوورز میں 107رنز بناسکی۔

لیسٹر میں پاکستانی ٹیم نےپہلی ہی گیند انگلش اوپنر کو آؤٹ کرنے کا موقع گنوا دیا،پھر بھی بولرز نے 42 رنزپر انگلینڈ کی دو وکٹیں گرا دیں،اس کے بعد کپتان ہیتھر نائٹ اور نتالی نے شانداربیٹنگ کی۔

دونوں کی 213رنز کی شراکت میں ہیتھر نائٹ کا حصہ 106رنز رہا، نتالی 137رنز بنا گئیں۔

انگلینڈ کا اسکور 7وکٹوں پر 377رنز رہا، اسماویہ اقبال نے تین، کائنات امتیاز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، ناہیدہ خان 3، جویریہ خان 11اوراسماویہ اقبال 5 رنز بناکر آؤٹ ہو گئیں، البتہ اوپنر عائشہ ظفر نے 56 رنزکی شاندار اننگز کھیل کر نین عابدی کے ساتھ اسکور 3وکٹ پر 107تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر بارش شروع ہوگئی اور کھیل ختم کرنا پڑا، انگلینڈ کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 107رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

مزید خبریں :