دنیا
27 جون ، 2017

مودی کے ٹرمپ سے ملاقات میں غیر معمولی رویے

مودی کے ٹرمپ سے ملاقات میں غیر معمولی رویے

نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات میں کچھ غیر معمولی بھی ہوا، مودی کی کار وائٹ ہاؤس آکر رکی تو دربان نے کار کا دوسرا دروازہ بھی کھولا لیکن بھارتی خاتون اوّل نے نہ نکلنا تھا نہ برآمد ہوئیں۔

اسی طرح مودی نے کچھ روایتی تحفے بھی صدر اور ان کی اہلیہ کو دیئے، دونوں سربراہوں کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے مشہور زمانہ انداز پر بھی میڈیا نے خوب نظر رکھی۔

بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات دوآتشہ تھی، ایک سیر تھا تو دوسرا سوا سیر، کسی سے بھی ملاقات کے موقع پر دونوں کی شہرت بھی لگ بھگ ایک جیسی ہی ہے، لیکن مودی کچھ تو خود کرتے ہیں اور کچھ ان کے ساتھ ہوجاتی ہے۔

جب وہ وائٹ ہاؤس پہنچے تو دروازے پر استقبال کے لیے امریکی صدر اور خاتون اوّل موجود تھیں، گاڑی رکی تو دربان نے مودی کے دوسری طرف کا بھی دروازہ کھولا کہ شاید بھارتی خاتون اوّل بھی مودی کے ہمراہ ہوں گی لیکن مودی حسب معمول اکیلے ہی کار سے برآمد ہوئے۔

بھارتی وزیراعظم اپنے دورے میں امریکی سربراہ خاندان کے لیے کافی تحائف لے کر پہنچے، بھارت کے روایتی تحائف سے سجے گفٹ آئٹمز میں ہاتھ سے بنا چاندی کا کڑا، مقبوضہ جموں کشمیر اور ہماچل پردیش کی مشہور ہاتھ سے بنی شالز شامل تھیں۔

روبرو ملاقات میں نریندر مودی نے 52سال پہلے امریکی صدر ابراہم لنکن کی برسی پر بھارت میں جاری کردہ ڈاک ٹکٹ بھی صدر ٹرمپ کو پیش کی، مودی کی طرف سے امریکی صدر کو ہماچل پردیش کی پتی اور شہد بھی شامل تھی۔

پھر دونوں کی ملاقات کو ایک اور رنگ بھی دیا گیا، ایک طرف ہاتھ ملانے کے اندازمیں الگ پہچان رکھنے ٹرمپ تھے۔

تو دوسری طرف کوئی ہاتھ ملائے یہ گلے پڑجائے کی شہرت رکھنے والے مودی تھی، تو مصافحہ اور گلے ملنا دوآتشہ تو ہونا ہی تھا اور شاید یہی منظر دیکھنے کے لیے ہر آنکھ اس ملاقات پرلگی تھی۔

اسی طرح مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزنے مودی کو اس وقت ممکنہ شرمندگی سے بچالیا جب ان کی تقریر کے کاغذات ہوا سے اڑکر نیچے جاگرے تو ا جیت ڈوول نے اٹھاکر انہیں شرمندگی سے بچالیا۔

مزید خبریں :