دنیا
28 جون ، 2017

ٹروڈو کی مسلمانوں کو عید الفطر پر اردو میںمبارکباد کا پیغام

ٹروڈو کی مسلمانوں کو عید الفطر پر اردو میںمبارکباد کا پیغام

ہر دل عزیز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دے کر ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جو دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور مسلمانوں کے ہر تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے ایک ویڈ یو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

مسلمانوں کے لیے عید کی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے،کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے اختتام پرعید الفطر کا تہوار ہے جودنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، رمضان کے پورے مہینے عبادت کرنے اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عید الفطر منائی جاتی ہے۔

ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس تہوار پر تمام مسلمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملتے ہیں اور انہیں عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیںاور مسلمان گھرانوں میں خصوصی طور پر خوش ذائقہ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے ، میں اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے بھی مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں ”عید مبارک“۔

 

مزید خبریں :