دنیا
28 جون ، 2017

نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 34 افراد زخمی

نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 34 افراد زخمی

امریکا کے شہر نیویارک میں زیر زمین چلنے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں 34 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زیر زمین ٹرین پٹری سے اترنے کا واقعہ نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں 34 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

مزید خبریں :