دنیا
28 جون ، 2017

مقبوضہ کشمیر بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار

مقبوضہ کشمیر بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار

بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دئیے جانے کے دعوؤں پر امریکی محکمہ خارجہ نے اس وقت پانی پھیر دیا جب حزب المجاہدین کے سربراہ کے خلاف جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا۔

نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد تو قرار دے دیا تاہم جاری کیے گئے سرکاری بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا۔

اس صورتحال پربھارتی وزیراعظم کو خاموش رہنا پڑا جس پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندرمودی کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ۔

مزید خبریں :