انٹرٹینمنٹ
28 جون ، 2017

فلم ’دنگل‘ کا بیرون ملک 2 ہزار کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس

فلم ’دنگل‘ کا بیرون ملک 2 ہزار کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس

عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ نے بیرون ملک 2000کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم ہونے کا ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی جریدے فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق 53ویں دن2 اعشاریہ 5 کروڑ کی چینی باکس پر کمائی کے بعدیہ فلم ہندوستان کی وہ پہلی فلم بن گئی جس نے بین الاقوامی سطح پر 2000کروڑکی کمائی کی ہے۔

دنگل کے نام ہونیوالے دوسرے اعزازات میں ہے کہ ’دنگل‘ پانچویں سب سے زیادہ کمائی والی غیر انگریزی فلم بن گئی ہے اور 2017کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اسپورٹس فلم کا بھی مقام حاصل کیا ہے۔

قبل ازیں عامر خان کی مذکورہ فلم چینی باکس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 16ویں غیر بالی ووڈ فلم رہی ہے۔

مزید خبریں :