پاکستان
28 جون ، 2017

سی پیک کی تکمیل میں درپیش چیلنجز پر کام کر رہے ہیں، احسن اقبال

سی پیک کی تکمیل میں درپیش چیلنجز پر کام کر رہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں درپیش چیلنجز پر کام کر رہے ہیں۔

چین میں ورلڈ اکنامک فورم نیو چیمپئنز سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تعاون سمیت کئی معاملات پر کام کرنا ہے مگر ابھی کچھ علاقائی مسائل بھی ہیں جس کے لیے حکومت نے اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے لیے ایک میکنیزم تشکیل دے دیا ہے۔

 

مزید خبریں :