دنیا
28 جون ، 2017

بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت سرکار نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 350 سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کو لانے کے لیے پاکستان نے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا تاہم بھارت نےٹرین کو داخلے سے روک دیا اور سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سکھ یاتریوں نے اٹاری ریلوے اسٹیشن پر اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور پاکستان جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ہر سال ہمیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرتی ہے اور وہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں ہرصورت شریک ہوں گے ۔

ادھر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

مزید خبریں :