پاکستان
29 جون ، 2017

ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا جس کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن میں بھی ابر کرم برسنے کی پیش گوئی ہے۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :