پاکستان
29 جون ، 2017

جیل سے دو قیدیوں کے فرار میں 5 قیدی ملوث نکلے

جیل سے دو قیدیوں کے فرار میں 5 قیدی ملوث نکلے

کراچی سینٹرل جیل سے دو قیدیوں کے فرار میں ائیرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار 5 قیدی ملوث نکلے، دونوں قیدی جیل کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے۔

کراچی سینٹرل جیل سے فرارہونے والے قیدی شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف مُنا کے فرار پرتفتیش میں پیش رفت میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کے فرار میں پہلے سے قید 5 قیدیوں نے معاونت فراہم کی۔

معاونت فراہم کرنے والے قیدیوں میں ایئر پورٹ حملہ کیس میں ملوث ندیم عرف برگر، آصف ظہیر سمیت قاسم رشید اور نسیم عرف فرعون شامل ہیں۔

دونوں قیدیوں کو جیل کی سلاخیں کاٹنے کے لیے بلیڈ باہر سے فراہم کیا گیا، دونوں قیدیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران ریکی ہوئی اوراسی دوران ملزمان کو بلیڈ فرہم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں قیدی جیل سے فرار ہو کر جیل کے باہر کھڑی دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلوں پر شیخ ممتاز کا بھائی مبین اور ندیم برگر کا بھائی اقبال سوار تھے۔

تحقیقات میں دونوں قیدیوں کے فرار میں جیل عملے کےملوث ہونے کے رخ پر بھی تفتیش جاری ہے ۔

 

مزید خبریں :