دلچسپ و عجیب
30 جون ، 2017

چین کی حیرت انگیز عمارت جس پر گاڑیاں دوڑتی ہیں

چین کی حیرت انگیز عمارت جس پر گاڑیاں دوڑتی ہیں

چین عجائبات سے بھرپور ملک ہے جہاں حیرت انگیز عمارات اور سڑکیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور اب  چین میں ایسی عمارت بھی دیکھی جاسکتی ہے جس کی بالائی منزل پر ٹریفک رواں دواں ہوتی ہے.

چین کے شہر چونگ گنگ جسے پہلے ہی اپنی تعمیر اور ڈھانچے کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے جہاں کی وجہ شہرت اسپرالنگ انٹرچینج ہے جس کی مدد سے 8 مختلف سمتوں میں باآسانی جاسکتے ہیں، یہی نہیں اس شہر میں 13منزلہ اونچائی پر پیدل چلنے والا پُل اور سب سے مشہور رہائشی عمارت میں سے ٹرین کے گزرنے کا راستہ بھی ہے۔

یہ پانچ منزلہ عمارت پہاڑ کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے جو کہ اصل میں عمارت کی پارکنگ ہے۔ اگر عمارت کے اوپر سڑک تعمیر نہ کی جاتی تو لوگوں کو لفٹ کے ذریعے نیچے مرکزی سڑک تک آنا پڑتا اور پھر وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوتے لیکن اس سڑک کی تعمیر سے وہ باآسانی آ جا سکتے ہیں اور چاہیں تو وہیں گاڑیاں بھی پارک کر سکتے ہیں۔

چونگ گنگ کی اس نئی عمارت کی تصویر سب سے پہلے ویبو (چین کے ٹوئٹر) پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی تھیں۔

 

مزید خبریں :