دلچسپ و عجیب
30 جون ، 2017

اسپین میں ا نسانی ٹاور تخلیق کرنے کے سالانہ میلے کاا نعقاد

اسپین میں ا نسانی ٹاور تخلیق کرنے کے سالانہ میلے کاا نعقاد

انوکھے تہواروں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ملک اسپین کے شہر بارسلونا میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلے میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی ۔ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینارتخلیق کیے۔

جس سے وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت18ویں صدی میں اسپین کے شہرتاراگوناسے شروع ہوئی جو آج تک چلی آرہی ہے۔

مزید خبریں :