صحت و سائنس
30 جون ، 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مضر صحت جوس کی 2 فیکٹریاں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مضر صحت جوس کی 2 فیکٹریاں سیل

ذیشان بخش
لاہور میں گھر کو باہر سے تالا لگا کر معروف برانڈ کے جعلی اور غیر معیاری جوس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے2 فیکٹریاں سیل کر کے 37ہزار لیٹر ناقص جوس قبضے میں لے لیا، گھر اور فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم جمیل ٹاؤن، سبزہ زار پہنچی تو گھر کے باہر تالا پڑا ہوا تھا، ٹیم گھر میں داخل ہوئی تو اندر مختلف معروف برانڈز کے جعلی جوس تیار کیے جا رہے تھے۔

ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کے مطابق فیکٹری کا عملہ چوری چھپے جعلی جوس کی تیاری کا کام کررہا تھا، مجموعی طور پر 37 ہزار لٹرمضر صحت جوس قبضے میں لیا گیا۔

رافعہ حیدر نے بتایا کہ فیکٹری 1 سے 8ہزار لیٹر، فیکٹری 2سے 11ہزار لیٹر جوس جبکہ جوس کی تیاری میں استعمال ہونے والا 18ہزار لیٹر غیر معیاری خام مال بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈائیریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ جوس زائدالمیعاد کیمیکل اور فلیور سے تیار کیے جا رہے تھے، جوس تیار کرنے والے دونوں یونٹس میں فروٹ کا نام و نشان تک موجو د نہیں تھا۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے دونوں یونٹ سیل کر کے فیکٹری اور گھر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مزید خبریں :