صحت و سائنس
01 جولائی ، 2017

لاہور اور راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

لاہور اور راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

لاہور اور راولپنڈی میں معروف برانڈ کے نام پر کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والی دو فیکٹریاں پکڑی گئیں۔ جعلسازی، خراب چربی کے مضر صحت تیل اور کیمیکل کےاستعمال پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق فیکٹریوں سے اٹھارہ ہزار کلو تیار نمکو، بارہ ہزار پیکٹ تیار چپس، بائیس ہزار کلو خام مال قبضے میں لے لیا گیا، غیر معیاری اشیا تیار کرنے والی کمپنی کی ایک برانچ بند روڈ لاہور، دوسری ہزارہ کالونی راولپنڈی میں تھی۔

غیر معیاری چپس معروف برانڈز کے نام سے پیک کیے جاتے تھے، پی ایف اے حکام نے تمام ریکارڈ اور مشینری اکھاڑ کر قبضے میں لے لی۔

مزید خبریں :