صحت و سائنس
02 جولائی ، 2017

چاکلیٹ یادداشت کو بڑھانے میں مددگار

چاکلیٹ یادداشت کو بڑھانے میں مددگار

ایک نئی تحقیق  کے مطابق یادداشت کو بڑھانے اور مستحکم کرنے کے لئے چاکلیٹ کی مدد لی جا سکتی ہے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں شامل شوگر اور فلیوینول کیمیکل دماغ کو صحت مند بناتا اور نیند کی کمی کے باعث ہونے والی تھکن کو دور کرتا ہے۔

فلیوینول ایک قدرتی کمپاؤنڈ ہے جو کہ کو کو بینز میں پایا جاتا ہے جس سے دماغ کو قوت ملتی ہے اور یادداشت تیز کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف لاکیلولا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق یاددشت اور اس کا تیزی سے کام کرنا روزانہ فلیوینول کھانے سے بڑھتا ہے۔ یعنی چاکلیٹ کا ایک دن کا استعمال ایسے افراد کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے جنہیں بھولنے کی شکایت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو نیند کی بیماری کی شکایت ہے، جسے انسومیا کہا جاتا ہے ان لوگوں کے لئے بھی چاکلیٹ کا استعمال نہایت مفید ہے۔

فلیوینول کا اثر لمبے عرصے تک رہتا ہے ماہرین کے مطابق یہ ان لوگوں لے لئے نہایت مفید ہے جن پر کام کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے اور ان کو نیند نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے۔

خواتین کے لئے بھی اس کا استعمال رات کو نیند کی کمی اور تھکن دور کرنے کا باعث ہوتا ہے۔

مزید خبریں :