صحت و سائنس
02 جولائی ، 2017

یمن میں ہیضےکی وبا، 1500افراد جان کی بازی ہار گئے

یمن میں ہیضےکی وبا، 1500افراد جان کی بازی ہار گئے

یمن میں ہیضے کی وبا نے تباہی مچادی،اب تک 1500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 46ہزار سے تجاوز کرگئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ہیضہ کی وبا خوفناک حد تک بے قابو ہوگئی،روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار افراد بیمار ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ چکی ہےجبکہ گزشتہ دو ماہ میں ڈیڑھ ہزار سے زائد انسان موت کا شکار بن چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن سے مرض کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :