صحت و سائنس
02 جولائی ، 2017

فیصل آباد:ناقص مرچ مصالحہ بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل

فیصل آباد:ناقص مرچ مصالحہ بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل

فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچ مصالحہ تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ،رہائشی علاقوں میں قائم 3 فیکٹریاں سیل کر کے 33 ہزار کلو ملاٹ شدہ مرچیں اور مصالحے ضبط کرلیے۔

پی ایف اے حکام کے مطابق فیصل آباد کی مختلف دکانوں سے حاصل نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے پر فیکٹریوں کو تلاش کیا گیا۔

امین پور، رشید آباد اور نورپور بازار کے رہائشی علاقوں میں قائم ان3 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا، مرچ مصالحوں کے لیبارٹری تجزیے کے بعد ملاوٹ کی سنگینی کے مطابق مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

مزید خبریں :