کاروبار
03 جولائی ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1899 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1899 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوکر 1899 پوائنٹس تک گر گیا۔

عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی 1700 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر موجود تھا جب کہ کاروباری سیشن کے دوران 44 ہزار 665 پوائنٹس کے ساتھ دن کی کم ترین سطح پر آگیا۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1899 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44،665 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :