کھیل
04 جولائی ، 2017

وزیراعظم ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

وزیراعظم ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

وزیراعظم ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جہاں کھلاڑیوں کی آمد پر  وفاقی وزیراحسن اقبال اور عابد شیر علی نے ان کا استقبال کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

Posted by Geo News Urdu on Tuesday, July 4, 2017

تقریب میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان، پاکستان سپر لیگ کے چیرمین نجم سیٹھی اور ٹیم آفیشلز سمیت ٹیم مینجمنٹ نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزرا جن میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر مملکت عابد شیر علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم ہاؤس میں دی گئی اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ملی نغمے پیش کیے گئے۔ 

وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے چیک پیش کیے۔

وزیراعظم نوازشریف نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سووینئر بھی پیش کیا۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے نعت بھی پڑھ کر سنائی۔

کپتان سرفراز احمد نے تقریب میں نعت بھی سنائی مزید جانیں: http://urdu.geo.tv/latest/169844

Posted by Geo News Urdu on Tuesday, July 4, 2017

مزید خبریں :