پاکستان
05 جولائی ، 2017

شہزادہ حمد پاناما جے آئی ٹی کو ہر طرح سے مطمئن کرینگے، سیف الرحمان

شہزادہ حمد پاناما جے آئی ٹی کو ہر طرح سے مطمئن کرینگے، سیف الرحمان

سابق سینیٹر اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کو ہر طرح سے مطمئن کیا جائےگا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی دستاویزکی ضرورت ہوئی تو وہ بھی فراہم کی جائے گی۔

سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ شہزادہ حماد بن جاسم دنیا کی امیر ترین شخصیت ہیں، ان کی کہی ہوئی بات کی بہت اہمیت ہوگی اور جے آئی ٹی مطمئن ہوکر قطر سے جائے گی۔

ادھر ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد متعلقہ فریقوں کے اعتراضات سنے جائیں گے اور مقدمہ چلے گا۔

عرفان قادر کا کہنا ہے کہ معاملہ تعطل کا شکار ہو جائے گا، یہ بات انہوں نے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مزید خبریں :