پاکستان
06 جولائی ، 2017

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز قطر روانہ

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز قطر روانہ

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز دوحا روانہ ہوگئے۔

حسین نواز پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے 6 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔

جب کہ گزشتہ روز ان کی ہمشیرہ مریم نواز بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئیں جہاں انہوں نے تقریباً 2 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز آج صبح قطر کے دارالحکومت دوحا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز قطر ائیرویز کی پرواز کیو آر 615 کے ذریعے صبح 10 بجے روانہ ہوئے۔

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے پاس عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔

جے آئی ٹی اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کو بھی ایک بار طلب کرچکی ہے۔

 جب کہ ان کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

مزید خبریں :