کاروبار
07 جولائی ، 2017

پاکستان کی معاشی ترقی چین سے بھی زائدہوگی،تحقیق

پاکستان کی معاشی ترقی چین سے بھی زائدہوگی،تحقیق

ہارورڈ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 10برس میں پاکستانی معیشت میں ترقی کی رفتار چین سے بھی زیادہ رہے گی ۔

یورنیورسٹی کےمرکز برائے بین الاقوامی ترقی نے تحقیق کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے10 برسوں میں پاکستانی معیشت میں ترقی کی شرح 6 فی صد ہو جائے گی جو چین سے بھی زیادہ ہو گی۔

اگرچہ چینی معیشت پاکستانی معیشت سے بہت زیادہ بڑی ہے ،لیکن اگلے10 برس چینی معیشت صرف 4 اعشاریہ41 فیصد کی رفتار سے آگے بڑھی ہے۔

تاہم پاکستانی معیشت میں 5 اعشاریہ 97 فی صد اضافے کی توقع ہے، چینی معیشت کا حجم 12کھرب ڈالر اور پاکستانی معیشت کا حجم 300 ارب ڈالر ہے۔

اس سے پہلے ایک تحقیق میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ 2025ء تک پاکستان کی شرح ترقی 5 فی صد رہے گی۔

مزید خبریں :