دلچسپ و عجیب
08 جولائی ، 2017

ملتان کے ریسٹورنٹ میں پیزا سرو کرنے والے روبوٹس

ملتان کے ریسٹورنٹ میں پیزا سرو کرنے والے روبوٹس

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بہت عام ہو گیا ہے ۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں، وہیں پاکستان میں پہلی بار روبوٹس نے ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔

پاکستان کے ان روبوٹ ویٹرز کی دھوم بین الاقوامی میڈیا تک بھی پہنچ گئی ہے۔

ملتان کے ایک ریسٹورنٹ میں موجودروبوٹس نہ صرف گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور ویٹرز اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں۔

گاہکوں کو پیزا سرو کرتے دونوں روبوٹس ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور لوگ خاص طور پر روبوٹ ویٹرز کی وجہ سے اس ریسٹورنٹ کا رُخ کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :