دلچسپ و عجیب
08 جولائی ، 2017

پوکیمون گیم ورزش کا کام کرنے لگا

پوکیمون گیم ورزش کا کام کرنے لگا

ایک سال قبل لانچ ہونے والے مشہور گیم پوکیمون کی وجہ سے جہاں ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے وہیں اب اس کے صحت پر مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔

گیم کے حوالے سے تحقیق کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ پوکیمون گیم نے لوگوں کو صوفوں سے اٹھا کو انہیں چلنے پر مجبور کر دیا ہے تا کہ وہ نئے نئے پوکیمون کو تلاش کرسکیں۔

اس لیے نئے پوکیمونز کو پکڑنا صرف تفریح نہیں بلکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے بھی کافی مفید ہے کیونکہ اس میں چہل قدمی جاری رہتی ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہےکہ اس گیم سے پہلے لوگ کئی کئی گھنٹے بیٹھ کر موبائل فون استعمال کرنے میں گزار دیتے تھے لیکن گیم نے لوگوں کو پارک اور سڑکوں کے چکر لگانے پر مجبور کردیا۔

کینٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ گیم نے ورزش کو بڑھاوا دیا ہے اور نہ صرف لوگوں کے چلنے پھرنے میں اضافہ ہوا بلکہ اس کی وجہ سے لوگ اب کم بیٹھتے ہیں۔

تحقیق کے لیے ماہرین نے 350 کالج کے طالب علموں کی حرکات کو اس گیم کھیلنے سے پہلے اور گیم کھیلنے کے بعد نوٹ کیا۔

نتائج نے ثابت کیا کہ گیم کھیلنے والے طالب علموں نے دُگنا چلنا پھرنا شروع کردیا جب کہ ان کی سستی میں بھی 25 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ پوکیمون گو جیسے گیم لوگوں کو روزانہ چلنے پھرنے اور کم بیٹھنے کے متعلق رجحان پیدا کرتے ہیں۔

جب کہ موبائل فون زیادہ سے زیادہ بیٹھنے پر مجبور کردیتے ہیں جو صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

مزید خبریں :