کاروبار
08 جولائی ، 2017

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جولائی کو طلب

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جولائی کو طلب

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 10جولائی کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت10 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر غور اور ان کی منظوری دی جائے گی ۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بڑی مالیت کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جاتی ہے۔

مزید خبریں :