دلچسپ و عجیب
08 جولائی ، 2017

روسی بزنس مین نے بیٹی کی شادی پر 1ارب لٹادئیے

روسی بزنس مین نے بیٹی کی شادی پر 1ارب لٹادئیے

یوں تو ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑے لیکن کچھ لوگ تو اس موقع پر ہر خزانے کا منہ ہی کھول دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملاامریکی شہر لاس اینجلس میں جہاں روسی بزنس مین نے اپنی 22 سالہ بیٹی کی شادی میں، صرف چند گھنٹوں میں ہی ایک ارب روپے سے زائد لٹا دیئے ۔

ایلڈر اوسمانووا نامی روسی بزنس ٹائیکون کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر تھیٹر کو رنگ برنگے مہنگے ترین پھولوں سے سجایا گیا، جن کی مجموعی مالیت 5لاکھ امریکی ڈالر تھی۔

تقریب میں معروف امریکی سنگر لیڈی گاگا نے بھی پرفارم کیا جبکہ تقریب میں دیگر امریکی و روسی اسٹارز بھی شریک تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس شادی پر مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد خرچ ہوئے، جس میں مہنگا عروسی لباس،کئی فٹ لمبا کیک،آرکیسٹرا پرفارمنس بھی شامل تھی۔

مزید خبریں :